کیا آپ جانتے ہیں ہر وقت تھکاوٹ کس طرف اشارہ کرتی ہے

کیا آپ جانتے ہیں ہر وقت تھکاوٹ کس طرف اشارہ کرتی ہے کیا آپ ہر وقت تھکاوٹ، جسمانی توانائی سے محروم، حوصلہ ختم ہونا اور چڑچڑے پن کا شکار رہتے ہیں؟ تو یہ آپ کے دل کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

درحقیقت اوپر درج علامات برن آﺅٹ نامی سینڈروم (جسم کی غیرمعمولی کیفیات ظاہر کرنے والی علامات) کا نتیجہ ہوسکتی ہیں جو کہ دل کی دھڑکن میں جان لیوا بے ترتیبی کا باعث بن سکتا ہے۔

دل کی دھڑکن میں غیرمعمولی بے ترتیبی کو ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے والا عنصر مانا جاتا ہے۔

جریدے یورپین جرنل آف پرینیٹیو کارڈیالوجی میں شائع تحقیق کے محققین کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ تھکاوٹ جسے برن آﺅٹ سینڈروم بھی کہا جاتا ہے، عام طور پر دفتر یا گھر میں مسلسل تناﺅ کا نتیجہ ہوتا ہے، یہ ڈپریشن سے مختلف ہوتا ہے اور تحقیق کے نتائج سے یہ بات مزید مستحکم ہوتی ہے کہ اس پر قابو نہ پانا جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد کو بہت زیادہ برن آﺅٹ کی شکایت ہوتی ہے ان میں دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ایسے اقدامات کو تجویز کرنے میں مدد مل سکے جو اس مسئلے سے لوگوں کو بچاسکے۔

مزید دلچسپ معلومات کے لئے ہماری ویب سائٹ انفو پوائنٹ وزٹ کریں

Share it!

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on email
Share on reddit