یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر تقریباً سو سال پرانی ہو چکی ہے، مگر دنیا میں اب بھی بہت مقبول ہے حالانکہ بظاہر تو یہ کسی ملک کے فوجیوں کے اجتماع کی عام سی فوٹو ہے۔
یہ تصویر اتنی پراسرار کیوں ہے کہ یہ کئی افراد کے رونگٹے کھڑے کردینے کا باعث بنتی ہے؟
ماضی میں لی جانے والی یہ تصویر 1919 میں پہلی جنگ عظیم میں حصہ لینے والے برطانوی فضائیہ کے فوجیوں کی ہے۔
لیکن آخر کیوں یہ تصویر اتنی مشہور ہے تو اس کی وجہ یہ بنی کہ اس تصویر میں سب سے اوپری قطار میں کھڑے فوجیوں میں بائیں جانب سے چوتھے نمبر پر موجود ایک ائیرمین کھڑا ہے۔

تصویر کو غور سے دیکھیں تو اس فضائی آفیسر کے پیچھے ایک چہرہ جھانکتا ہوا نظر آرہا ہے جو کہ غیر معمولی تو نہیں مگر خوف میں مبتلا کر دینے والی بات ضرور ہے اور سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ جو چہرہ جھانکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے وہ اس تصویر کو لینے سے 2 دن قبل مرچکا تھا۔
اس شخص کا نام فریڈی جیکسن تھا جو کہ ائیر میکینک تھا اور تصویر لینے سے 2 دن قبل ایک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ اس کی تدفین بھی اسی روز ہوئی تھی جب یہ فوٹو کھینچی گئی۔
اب یہ بات درست ہے کہ نہیں ویسے تو ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کس حد تک درست ہے مگر اس تصویر سے جڑی کہانی لوگوں کو خوفزدہ ضرور کر دیتی ہے۔