ہلدی اور شہد کا مکسچر بہت سی بیماریوں کا علاج

ہلدی اور شہد کا مکسچر بہت سی بیماریوں کو ختم کرنے کے لیے صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے اور طب ایوردیک میں ہلدی ملے شہد کو گولڈن ہنی کے نام سے پُکارا جاتا ہے اور اس کے بے شُمار فائدوں کی وجہ سے اب یہ گولڈن ہنی مغربی ممالک میں کثرت سے استعمال کی جارہی ہے۔

ہلدی اور شہد

ہلدی کو جب شہد میں مکس کیا جاتا ہے تو یہ دونوں ملکر اس مکسچر کو ایک اکسیر بنا دیتے ہیں جو بہت سی دائمی بیماریوں کو ختم کرتا ہے اور ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

ہلدی اور شہد کا مکسچر درجہ ذیل بیماریوں کے لیے انتہائی مفید اور شفا بخش ہے، نزلہ، زکام، کھانسی، سانس کی بیماری، ہائپر ٹینشن، ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر، خون لیجانے والی نالیوں کی بندش، ذیابطیس، دل کی بیماریاں، ہائی کولیسٹرال، ڈپریشن اور پریشانی کے علاوہ یہ مکسچر جسم کے بیرونی اور اندرونی زخموں کو تیزی سے ٹھیک کرتا ہےاور عُمر کیساتھ جلد پر پڑنے والی جھریوں کو ختم کرکے ہمیں جوان بناتا ہے۔

استعمال کا طریقہ

ایک کھانے کے چمچ شہد میں آدھا چمچ چائے کا ہلدی شامل کر کے مکسچر بنا لیں اور صُبح شام اس مکسچر کو آہستہ آہستہ کھائیں، آپ اس مکسچر کو ایک دفعہ بنا کر محضوظ بھی کر سکتے ہیں کیونکہ یہ خراب نہیں ہوتا۔

Share it!

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on email
Share on reddit